عوامی ترقیاتی منصوبوں پر ابتک25.93ارب کردیئے ،وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 45 ارب روپے کے پائیدار ترقی اہداف کے پروگرام کا جائزہ اجلاس
وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقدہ اجلاس میں وزیر منصوبہ بندی و ترقیات و آبپاشی جام خان شورو، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ، سیکریٹری خزانہ فیاض جتوئی، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف عباس اور دیگر حکام شریک ہوئے۔
صوبے میں 1,082ترقیاتی اسکیمیں جاری ہیں،928منصوبے منظوراور895کے فنڈز جاری ہوگئے
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا عوامی ترقیاتی منصوبوں پر ابتک 25.93 ارب روپے جاری کیے گئے ہیں
895 ترقیاتی منصوبوں پر 9.72 ارب روپے خرچ کیے گئے ہیں،لاگت میں اضافہ یا غیر ضروری ترمیم ہرگز قبول نہیں ہوگی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے تمام ترقیاتی منصوبے دو سالوں میں مکمل کرنے کا حکم دیدیا
انہوں نے کہا کہ ہر اسکیم کی لاگت کا 50 فیصد رواں مالی سال جبکہ باقی اگلے سال مختص ہوگا،صاف پانی اور بہتر نکاسی آب نظام عوام کی بنیادی ضروریات ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے کم از کم 50 فیصد منصوبے پانی اور نکاسی آب شعبے کی شامل کرنے کا حکم
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عوام کی سماجی اور معاشی بہتری سندھ حکومت کا مقصد ہے،ترقیاتی منصوبوں کی صرف منظوری نہیں ہمارا مقصد عوام کو فائدہ پہنچانا ہے۔



