پنجاب کی ماتحت عدلیہ میں بڑے پیمانے پر تبادلے، 94 سول ججز تبدیل


لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پنجاب کی ماتحت عدلیہ میں بڑے پیمانے پر تقرر اور تبادلوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم نے 94 سول ججز کے تبادلوں کا حکم جاری کر دیا ہے، جس کے بعد باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تبدیل ہونے والے ججز کو 11 مئی تک اپنی نئی تعیناتیوں پر چارج سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مجموعی طور پر 18 سول ججز کو لاہور سے دیگر اضلاع میں ٹرانسفر کیا گیا ہے۔
عدالتی ذرائع کے مطابق یہ اقدامات انتظامی بہتری اور عدالتی امور کو مؤثر بنانے کے لیے کیے گئے ہیں۔