چین کا بڑا خلائی مشن، ایک خلا باز ایک سال تک خلا میں رہے گا

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے اپنے خلائی پروگرام میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے 3 خلا بازوں کو خلائی اسٹیشن "تیانگونگ” روانہ کر دیا، جن میں سے ایک خلا باز ایک سال تک خلا میں قیام کرے گا۔

رپورٹس کے مطابق شین ژو-23 مشن کو لانگ مارچ-2 ایف راکٹ کے ذریعے جیوچوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے روانہ کیا گیا۔ مشن میں ژو یانگ ژو، ژانگ یوآن ژی اور لی جیا ینگ شامل ہیں۔

لی جیا ینگ ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والے پہلے خلا باز بن گئے ہیں، جو کسی چینی خلائی مشن کا حصہ ہیں۔

چینی خلائی ادارے کے مطابق اس مشن کا مقصد خلا میں طویل قیام کے انسانی جسم پر اثرات کا جائزہ لینا ہے، جس میں ہڈیوں کی کمزوری، تابکاری اور ذہنی دباؤ شامل ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button