شمالی وزیرستان میں فتنۃ الخوارج کی جانب سے معصوم بچوں کے جنسی استحصال کے ہوشربا انکشافات

میران شاہ(جانوڈاٹ پی کے) پاک فوج کے آپریشن کے دوران خوارج کے چنگل سے بازیاب ہونے والے بچے نے خوارج کی جنسی درندگی کو بے نقاب کردیا۔

جنسی زیادتی کے شکار بچے اکرام اللہ نے بتایا کہ اس کے والد کی وفات کے بعد خوارج اسے اپنے ساتھ منظر خیل مرکز لے گئے جہاں وہ اس کا جنسی استحصال کرتے تھے، مرکز میں اور بھی تین سے چار بچے تھے ،انکے ساتھ خارجی بدفعلی کرتے تھے، زیادہ تر خارجی افغانی تھے۔

اکرام اللہ کچھ عرصہ بعد مجھے پلنگزئی لایا گیا جہاں ایک خارجی نے مسجد میں قائم مرکز میں مسلسل بدفعلی کا نشانہ بنایا، متاثرہ بچے نے بتایا کہ اسے کئی خارجی متعدد بار زیادتی کا نشانہ بناتےرہے،بعد ازااں پاک فوج نے اسے بازیاب کرایا۔

سماجی ماہرین کے مطابق خوارج کی طرف سے بچوں کا جنسی استحصال اور اس کیلئے مساجد کا استعمال انتہائی مکروہ فعل ہے ،مساجد کی بے حرمتی پر ہر مسلمان انتہائی دکھی ہے، معصوم لوگوں کے قتل عام اور بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والا فتنہ کسی رعایت کا مستحق نہیں ہو سکتا۔

مزید خبریں

Back to top button