پاکستان میں86لاکھ بچے چائلڈ لیبرکاشکار،نیشنل کمیشن برائے انسانی حقوق کی رپورٹ میں انکشاف

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)نیشنل کمیشن برائے انسانی حقوق (این سی ایچ آر) اور یونیسیف کے اشتراک سے جاری اہم قومی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں86لاکھ بچے چائلڈ لیبرکاشکارہیں جن میں سے66لاکھ سے زائد بچے خطرناک مشقت میں مصروف ہیں، جو ان کی صحت، تحفظ اور مستقبل کے لیے سنگین خطرات کا باعث بن رہی ہے۔این سی ایچ آر اور یونیسیف کی ‘پاکستان: چائلڈ لیبر سرویز، شواہد برائے عمل’ کے عنوان سے جاری رپورٹ تقریباً تین دہائیوں بعد بچوں سے مشقت کے حوالے سے پہلا قومی سطح کا نمائندہ ڈیٹا سیٹ ہے، جو ملک بھر میں چائلڈ لیبر کے حجم، پھیلاؤ، مختلف شعبوں، خطرات اور اس کے بنیادی اسباب کی جامع تصویر پیش کرتی ہے۔رپورٹ کے اجرا کے موقع پر این سی ایچ آر کی چیئرپرسن رابعہ جویری آغا نے کہا کہ پاکستان میں بچوں سے مشقت کے حوالے سے آخری جامع سروے 1996 میں کیا گیا تھا، جس کے بعد دو دہائیوں سے زائد عرصے تک پالیسی ساز اور ترقیاتی شراکت دار پرانے یا غیرمکمل اعداد و شمار پر انحصار کرتے رہے۔

مزید خبریں

Back to top button