چکوال واقعہ کی شفاف تحقیقات ہوں گی،سب کو انصاف دینے کے پابند ہیں،آئی جی پنجاب
واقعہ حادثاتی ہے ان فیملی کے ساتھ ڈاکو واردات کر رہے تھے، سہیل ظفر چٹھہ

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)آئی جی پنجاب عبد الکریم نے کہا ہے کہ چکوال میں بچی کی ہلاکت کا افسوسناک واقعہ پیش آیا،پولیس آفیسرز کو شہریوں کی حفاظت کا اختیار دیا گیا ہے،اگر کچھ غلط کرتے ہیں تو اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے،حقائق کو سامنے لانے کیلئے جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم بنائی گئی،تفتیش کسی کو بچانےکیلئے نہیں کی گئی،کوئی بھی پولیس کا آفیسر اور اہلکار اختیارات سے تجاوز نہیں کر سکتا،ہم ہر فرد کو انصاف دینے کے پابند ہیں اس کی بھی ایمانداری سے تفتیش ہو گی۔
واقعہ حادثاتی ہے ان فیملی کے ساتھ ڈاکو واردات کر رہے تھے، سہیل ظفر چٹھہ
ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ نے کہا کہ مقدمہ فوری درج ہوا اور بچی کے والد کی مدعیت میں درج ہوا،جس طرح کی تحریر ہم تک پہنچی ہم نے مقدمہ دے دیا،اگر ہم اس درخواست میں کچھ تبدیلی کرتے تو تنقید کا سامنا ہوتا،یہ واقعہ حادثاتی ہے ان فیملی کے ساتھ ڈاکو واردات کر رہے تھے،ہمارا افسر وہاں سے گزرا اس نے یہ ساری واردات دیکھی،سی سی ڈی کا آفیسر جیسے ہی باہرآیا وہاں دو طرفہ فائرنگ شروع ہو گئی۔
آسٹریلین حکومت نے یہ معاملہ اٹھایا ہے،ہم اس کی تفتیش میرٹ پر کریں گے،سہیل ظفرچٹھہ
انہوں نے مزید کہا کہ سی سی ڈی کے اہلکار کو سمجھ نہیں آیا کہ فائرنگ گاڑی کے اندر سے ہوئی ہا باہر سے ہو رہی،جن ڈاکوؤں نے واردات کی وہ سی سی ڈی کے ساتھ مقابلے میں مارے گئے تھے، آسٹریلین حکومت نے یہ معاملہ اٹھایا ہے،ہم اس کی تفتیش میرٹ پر کریں گے۔
آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ ڈی پی او حافظ آباد کا تبادلہ سیاسی ایشو پر نہیں کیا گیا،یہ تبادلہ انتظامی امور پر کیا گیا ہے محکمے کی بنیاد پر کیا گیا



