چیٹGPT کو سپر ایپ میں تبدیل کرنیکا فیصلہ

نیو یارک (ویب ڈیسک)اوپن اے آئی اپنی مقبول اے آئی چیٹ بوٹ ChatGPT کو ایک مکمل “سپر ایپ” میں تبدیل کرنے کی تیاری کر رہی ہے، جس میں صرف چیٹ نہیں بلکہ کوڈنگ، اے آئی ایجنٹس اور مختلف ڈیجیٹل سروسز ایک ہی پلیٹ فارم پر دستیاب ہوں گی۔

فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق کمپنی اس تبدیلی کے ذریعے اپنی آمدنی بڑھانا اور اسٹاک مارکیٹ میں ممکنہ داخلے سے پہلے اپنی پوزیشن مضبوط کرنا چاہتی ہے۔

نئے منصوبے کے تحت ChatGPT میں:

جدید کوڈنگ ٹولز (Codex)

اے آئی ایجنٹس

امیج جنریشن فیچرز

اور تھرڈ پارٹی سروسز (جیسے Canva) کے انضمام

کو مزید وسعت دی جائے گی، تاکہ صارفین براہِ راست مختلف کام ایک ہی پلیٹ فارم پر انجام دے سکیں۔

رپورٹ کے مطابق اوپن اے آئی اندرونی طور پر اپنے وسائل کو خاص طور پر بڑے کارپوریٹ کلائنٹس اور کوڈنگ پروڈکٹس کی طرف منتقل کر رہی ہے تاکہ حریف کمپنیوں، خصوصاً Anthropic، سے بہتر مقابلہ کیا جا سکے۔

کمپنی کو توقع ہے کہ اس اپ گریڈ کے بعد اس کی آمدنی میں نمایاں اضافہ ہوگا، کیونکہ لاکھوں صارفین پہلے ہی ماہانہ فیس ادا کر رہے ہیں۔

اس وقت ChatGPT کے تقریباً 1 ارب ماہانہ صارفین ہیں، جن میں سے 5 کروڑ کے قریب صارفین سبسکرپشن سروس استعمال کرتے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button