ڈپٹی کمشنر محمد اکرام ملک کا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کے ہمراہ سول ڈیفنس آفس کا دودہ

اوکاڑہ(رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )ڈپٹی کمشنر محمد اکرام ملک کا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کے ہمراہ سول ڈیفنس آفس کا دودہ، سول ڈیفنس آفیسر جاوید اختر کھچی نے محکمہ کی کارکردگی اور سول ڈیفنس ریزیلینس کور کے اقدامات بارے بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے ریزیلینس کور کے رضاکاروں کے جذبہ خدمت اور کاوشوں کی تعریف کی اور عوامی تحفظ ہنگامی حالات سے نمٹنے اور کمیونٹی کی تیاری کے سلسلہ میں ہر دم تیار رہنے کی ہدایات دیں۔ ڈپٹی کمشنر محمد اکرام ملک نے سول ڈیفنس آفس میں بم ڈسپوزل آلات کا بھی معائنہ کیا اور عوامی خدمت کے لیے ریزیلینس کور کے رضاکاروں کے جذبے کی تعریف کی۔ ڈپٹی کمشنر محمد اکرام ملک نے کہا کہ ناگہانی آفات، ہنگامی حالات اور امن و امان برقرار رکھنے میں رضاکاروں کا جذبہ قابل ستائش ہے۔ عوامی تحفظ اور اہم ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لیے محکمہ سول ڈیفنس کی استعداد کار میں اضافہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سول ڈیفنس کے اہلکار اور ریزیلینس کور کے رضاکار شہریوں کی خدمت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ سول ڈیفنس آفیسر کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کو پر سول ڈیفنس کی میرون کیپ پیش کی گئی



