پنجاب اسمبلی میں سی سی ڈی کیخلاف ارکان پھٹ پڑے،آئی جی پنجاب کو کٹہرے میں لانے کی تیاریاں!

لاہور(خصوصی رپورٹ:جانو ڈاٹ پی کے) پنجاب اسمبلی کے اندر ماورائے عدالت پولیس مقابلوں اور مبینہ مظالم کیخلاف شدید طوفان کھڑا ہو گیا ہے اور اراکینِ اسمبلی نے محاذ گرم کرتے ہوئے سی سی ڈی (کاؤنٹر کرائم ڈیپارٹمنٹ) کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ایوان کے فلور پر اراکین نے سنسنی خیز انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ حافظ آباد میں ایک شہری کو اٹھا کر قتل کر دیا گیا اور لواحقین پر الٹا جھوٹے مقدمات درج کر دیے گئےننکانہ صاحب میں بھی ایسے ہی ہولناک واقعات سامنے آئے۔ اس پر سخت ترین برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے آئی جی پنجاب کو طلب کرنے کا عندیہ دیا ہے اور بگڑتی صورتحال پر استعفیٰ دینے تک کی بات کر دی ہے۔اسلام آباد سے بھی بڑی خبریں سامنے آئی ہیں جہاں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی آڈٹ رپورٹ میں25ارب روپے کے ہولناک گھپلوں اور کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔
قومی اسمبلی میں بھی سیاسی درجہ حرارت عروج پر رہا، جہاں اسپیکر ایاز صادق نے محمود خان اچکزئی کے ‘حوالدار’ والے طنز کا کرارا جواب دیا، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمن کے درمیان خفیہ رازوں کے حوالے سے انتہائی دلچسپ اور باوقار مکالمہ دیکھنے کو ملا۔ اس کے علاوہ عالمی سطح پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ان کی اپنی ہی سینیٹ نے بڑا جھٹکا دیتے ہوئے ایران پر فوجی کارروائی کرنے سے روک دیا ہے، جس پر ٹرمپ شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے ہیں۔ ان تمام ملکی و بین الاقوامی سنسنی خیز سیاسی جیو پولیٹیکل ڈیولپمنٹس پر گوہر بٹ کا وی لاگ مکمل دیکھنے کے لیے اس یوٹیوب لنک پر کلک کریں۔




