بونیر میں دہشتگردوں کی فائرنگ، سی ٹی ڈی سب انسپکٹر شہید، حملہ آور فرار


بونیر (جانوڈاٹ پی کے) بونیر کے علاقے طوطالئی میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پولیس کے سب انسپکٹر مسکین زادہ خان شہید ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی کے سب انسپکٹر مسکین زادہ خان ڈیوٹی کے سلسلے میں طوطالئی کے علاقے میں موجود تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کر دی۔
فائرنگ کے نتیجے میں سب انسپکٹر مسکین زادہ خان موقع پر ہی شہید ہوگئے، جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔