کراچی میں چار منزلہ عمارت اچانک زمین بوس، خوش قسمتی سے جانی نقصان نہیں ہوا


کراچی (جانوڈاٹ پی کے)کراچی کے علاقے لیاری نیا آباد میں چار منزلہ زیرِ تعمیر عمارت گر گئی، تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعے کی تصدیق مقامی ذرائع نے بھی کی ہے۔
یوسی چیئرمین نیا آباد اسلم میمن کے مطابق عمارت پرانی تھی اور گزشتہ ایک ماہ سے خالی پڑی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ بلڈر خود عمارت گرا رہا تھا کہ اسی دوران عمارت منہدم ہوگئی۔
انہوں نے بتایا کہ عمارت کے ملبے سے سامنے والی عمارت کو زیادہ نقصان پہنچا جبکہ اس کا داخلی راستہ بھی بند ہوگیا۔
واقعے کے بعد علاقے میں تشویش پھیل گئی، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔