بجٹ سے قبل ہی سولر پینلز کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کا اضافہ

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)وفاقی بجٹ پیش ہونے سے پہلے ہی سولر پینلز کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ مختلف صلاحیت کے سولر پینلز کے نرخوں میں نمایاں بڑھوتری ریکارڈ کی گئی ہے۔رپورٹس کے مطابق بجٹ سے قبل مارکیٹ میں سولر پینلز کی قیمتوں میں ہونے والے اس اچانک اضافے نے صارفین اور سولر توانائی میں سرمایہ کاری کرنے کے خواہشمند افراد کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق سولر پینلز کی فی پلیٹ قیمت میں 7 ہزار سے 9 ہزار روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد 585 واٹ کا سولر پینل، جو پہلے تقریباً 18 ہزار روپے میں دستیاب تھا، اب 27 ہزار روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔
اسی طرح645واٹ کے سولر پینل کی قیمت22ہزار روپے سے بڑھ کر 31 ہزار 200 روپے ہو گئی ہے، جبکہ 720 واٹ کے پینل کی قیمت 25 ہزار روپے سے بڑھ کر 33 ہزار 500 روپے تک پہنچ گئی ہے۔



