بوریوالا میں موسلا دھار بارش، شہر جل تھل ایک ہوگیا

بوریوالا(جانوڈاٹ پی کے)بوریوالا اور گردونواح میں موسلا دھار بارش سے شہر جل تھل ایک ہوگیا، نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

بارش کے باعث سڑکوں اور گلیوں میں پانی کھڑا ہوگیا جبکہ متعدد علاقوں میں آمدورفت متاثر ہوئی۔ بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا اور شہریوں نے گرمی کا زور ٹوٹنے پر سکھ کا سانس لیا۔

شہریوں نے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ نشیبی علاقوں سے بارش کے پانی کی فوری نکاسی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

مزید خبریں

Back to top button