بوہری برادری آج عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منا رہی ہے

کراچی(جانوڈاٹ پی کے) ملک بھر میں بوہری برادری آج عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منا رہی ہے۔

کراچی میں صدر کی طاہری مسجد میں نماز عیدالاضحیٰ کا مرکزی اجتماع منعقد ہوا، جس میں بوہری برادری کے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

عید کے اجتماعات میں ملک میں امن، سلامتی، خوشحالی اور ترقی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

نمازِ عید کے بعد سنتِ ابراہیمی کی ادائیگی کیلئے قربانی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا، جو عید کے تیسرے روز تک جاری رہے گا۔

اس موقع پر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات بھی کیے گئے تاکہ تمام مراحل پُرامن انداز میں مکمل ہو سکیں۔

مزید خبریں

Back to top button