بلاول بھٹو سے اسحاق ڈار کا ٹیلیفونک رابطہ،گلگت بلتستان امور پر مشاورت پراتفاق

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، جس میں گلگت بلتستان کی سیاسی صورتحال اور حالیہ انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو گلگت بلتستان انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی اور سیاسی روابط کو مزید بہتر بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ گلگت بلتستان کے امور اور آئندہ سیاسی معاملات پر مشاورت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مکالمے میں اس بات پر بھی اتفاق پایا گیا کہ ملک میں سیاسی استحکام کے لیے بڑے سیاسی جماعتوں کا کردار اہم ہے اور اس حوالے سے تعاون اور رابطے برقرار رکھے جائیں گے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں اہم سیاسی امور پر باضابطہ ملاقات میں بیٹھ کر مشاورت کرنے پر بھی رضامندی ظاہر کی ہے۔



