وزیراعظم شہباز شریف کی بلال فاروق تارڑ کوایم این اے منتخب ہونے پر مبارکباد

وزیرآباد(نا مہ نگار)  نومنتخب ایم این اے این اے66بلال فاروق تارڑ کی وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف سے ملاقات،وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ بھی ہمراہ تھے۔میاں محمد شہباز شریف نے بلال فاروق تارڑ کو ایم این اے منتخب ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ عوام ملکی خوشحالی تعمیر و ترقی کی امید مسلم لیگ (ن) سے رکھتے ہیں،ہمارے پاس سب سے اچھی دولت یہ نوجوان نسل ہے اور پاکستان کا مستقبل ہیں ان کے ساتھ آئندہ ہم آگے بڑھیں گے،مسلم لیگ(ن)نے ہمیشہ ملکی معیشت کو مضبوط بنانے کی سیاست کی ہے،مسلم لیگ (ن) ہمیشہ عوامی خدمت کی سیاست کی ہے، عوام فوج اور مسلم لیگ(ن) سے محبت کرتی ہے مسلم لیگ(ن) عوام کو مسائل کے گرداب سے نکالنے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے۔بلال فاروق تارڑ نے کہا کہ انشاء اللہ میں اپنے علاقہ کے تعمیر وترقی میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ رکھوں گا۔

مزید خبریں

Back to top button