بہارمیں مسلمان خاتون کی سرعام تذلیل،ہندوانتہاپسندوں نےزبردستی سندورلگادیا

کملپور(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست بہار میں ایک مسلمان خاتون کےساتھ مبینہ بدسلوکی اور مذہبی تذلیل کا واقعہ سامنے آیا ہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔رپورٹس کےمطابق بہار کےضلع نواڈا کے علاقے کمل پور میں ہجوم نے مبینہ طور پر خاتون کا برقع کھینچا، نقاب اتروایا اور زبردستی اس کی پیشانی پرسندور لگایا،اس دوران مذہبی نعرے بھی لگائے گئے۔بھارتی جریدےدی ہندوستان گزٹ کےمطابق خاتون کی مزاحمت کے باوجود ہجوم ویڈیو بناتا رہا اور خاتون کے اسکوٹرپر روانہ ہونےکی کوشش کےباوجود اسکا تعاقب بھی کیا گیا۔گزشتہ دسمبرمیں بہارکےہی وزیراعلیٰ نتیش کمار نے ایک تقریب میں مسلمان خاتون ڈاکٹر کا نقاب کھینچا تھا۔

 

مزید خبریں

Back to top button