بوریوالا،بھٹہ خشت پر افسوسناک واقعہ،مزدورٹانگ سے محروم ہوگیا

بورےوالا(محمدریحان خالد سندھو: جانو ڈاٹ پی کے)نواحی گاؤں 431 ای بی کے قریب واقع بھٹہ خشت پر افسوسناک حادثہ

دورانِ مزدوری ایک شخص زندگی بھر کی معذوری کا شکار ہو گیا۔محمد عرفان سکنہ 425 ای بی، قریب ہی واقع حاجی سرور کے بھٹہ خشت پر اینٹیں بنانے والی مشین پر کام کر رہا تھا کہ اچانک اس کی ٹانگ مشین کی زد میں آ گئی۔ مشین نے اس کی ٹانگ بری طرح کچل دی، جس کے باعث وہ ایک ٹانگ سے ہمیشہ کے لیے معذور ہو گیا۔ مزدور کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔حالت سیریس ہونے کی وجہ سے ساہیوال ریفر کر دیا گیا۔

یہ افسوسناک واقعہ بھٹہ خشتوں پر مزدوروں کی حفاظت سے متعلق سنگین سوالات اٹھا رہا ہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ بھٹہ خشتوں پر حفاظتی انتظامات کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت ہے۔ کم عمر بچوں سے مشقت کی روک تھام اور مشینوں کے محفوظ استعمال کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ اداروں کو باقاعدہ نگرانی کرنی چاہیےمحمد عرفان تو ایک ٹانگ سے ہمیشہ کے لیے معذور ہو گیا، مگر سوال یہ ہے کہ کیا اس حادثے کے بعد بھی کچھ بدلے گا؟ کیا بھٹہ خشتوں پر حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جائیں گے یا پھر کام اسی طرح چلتا رہے گا اور کل کسی اور مزدور کی جان یا اعضا خطرے میں ہوں گے؟ وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز صاحبہ سے مطالبہ ہے کہ بھٹہ خشتوں پر حفاظتی اصولوں، لیبر قوانین اور مشینری کے استعمال سے متعلق قواعد پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے، تاکہ مستقبل میں ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔

مزید خبریں

Back to top button