برنی سینڈرز کا ٹرمپ انتظامیہ سے اسرائیل کو فوجی امداد بند کرنے کا مطالبہ

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے ٹرمپ انتظامیہ سے اسرائیل کو دی جانے والی فوجی امداد ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں برنی سینڈرز نے کہا کہ امریکی عوام اور قانون ساز اسرائیل کو فراہم کی جانے والی فوجی امداد روکنے کا مطالبہ کر رہے ہیں، ان کے مطابق سینیٹ میں ہونے والی حالیہ ووٹنگ اس رجحان کی عکاسی کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنوری 2024 میں انہوں نے غزہ میں انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کی تحقیقات کے لیے ووٹنگ کرائی تھی، اس وقت ان کی حمایت صرف 11 سینیٹرز نے کی تھی۔

برنی سینڈرز کے مطابق اب اسرائیل کے اقدامات کی تحقیقات سے متعلق قرارداد کے حق میں 47 سینیٹرز نے ووٹ دیا ہے۔

امریکی سینیٹر نے ٹرمپ انتظامیہ پر زور دیا کہ امریکی عوام کی آواز سنی جائے اور اسرائیل کو مزید فوجی امداد فراہم نہ کی جائے۔

مزید خبریں

Back to top button