پوپ لیو کا سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کو زبردست خراج عقیدت

ویٹی کن سٹی(جانوڈاٹ پی کے)کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے انسانی حقوق کیلئے جدوجہد کرنے پر پاکستان کی سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔ویٹیکن سٹی میں ایک تقریب سے خطاب میں پوپ لیو کا کہنا تھا کہ امریکا میں شہری حقوق کی تحریک مارٹن لوتھر کنگ جونیئر کی جدوجہد سے وابستگی رکھتی ہے۔پوپ لیو نے کہا کہ جنوبی افریقہ میں نیلسن منڈیلا کی رہائی کے بعد ان کی جانب سے نسل پرستی کے خاتمے کے فیصلے نے تاریخ میں نمایاں مقام حاصل کیا۔ان کا کہنا تھا کہ دنیا کے دیگر مقامات میں خواتین نے بھی دنیا کو انسانوں کے لیے بہتر مقام بنانے کی جدوجہد کی، ان میں پاکستان کی سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو،کولکتہ کی مدر ٹریسا،میری کیوری اورماریامونٹیسوری سمیت کئی بہادر اور انسان دوست خواتین کے نام آتے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button