پی ٹی آئی 4 اکتوبر کو لانگ مارچ کرے گی، احتجاج کے سوا کوئی راستہ نہیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پارٹی کے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں، 4 اکتوبر کو آئینی اور قانونی حق استعمال کرتے ہوئے لانگ مارچ کیا جائے گا۔
دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک پرامن سیاسی جماعت ہے اور احتجاج جمہوری و آئینی حق کے تحت کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی انتشار پھیلانے کے لیے اسلام آباد نہیں آ رہی بلکہ بانی پی ٹی آئی کے علاج اور رہائی کا مطالبہ کر رہی ہے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے پارٹی اور حکومت کے درمیان مبینہ رابطوں سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے علم میں کوئی بیک چینل کام نہیں کر رہا۔
سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس کو حکومت سے مذاکرات کا اختیار دے رکھا ہے۔



