غیرملکی خواتین اغواکیس کی شفاف تحقیقات جاری ہیں، بیرسٹرعقیل ملک

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ سوشل اور مین اسٹریم میڈیا پرالزامات کی بھرمارہے،حساس نوعیت معاملے کا میڈیا ٹرائل ہو رہا ہے،ایسانہیں ہونا چاہیے تھا۔
تفصیلات کے مطابق بیرسٹر عقیل ملک کا کہناتھا کہ کسی بھی شخصیت کا میڈیا ٹرائل نہیں ہونا چاہیے،کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے، اگر جرم ثابت ہوتا ہے تو سزا ملنی چاہیے، کوئی کسی کا بھی رشتہ دار ہو قانون سب کیلئے برابر ہے، ایف آئی آر کا درج ہونے کا مطلب جرم ثابت ہونا نہیں ہے۔
انہوں ے کہا کہ لاہور خواتین اغواکیس کی شفاف تحقیقات جاری ہیں،سی سی ڈی کی وجہ سے جرائم کی شرح کم ہوئی ہے،جس طرح کے الزامات ہیں اگر معاملہ سی سی ڈی کو سونپا جائے تو اچھی بات ہے۔
بیرسٹر عقیل کا کہناتھا کہ پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں کمی بہت کم ہے، ایم کیوایم ہماری اتحادی ہے، جس معاہدے کا وہ ذکر کر رہےہیں وہ 2022کاہے، سندھ کے معاملات پر 2022 کے معاملے کا کہا جائے تو یہ مناسب نہیں، 28ویں ترمیم،ایک پروسیس ہے اور دوبارہ گفتگو شروع ہوئی ہے۔



