افریقی ملک نے فرانس سے اپنے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کردیا

اواگاڈوگو(جانوڈاٹ پی کے)برکینا فاسو کی فوجی حکومت نے فرانس کے ساتھ سفارتی تعلقات فوری طور پر ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق برکینا فاسو کی حکومت کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ دونوں ممالک کے تعلقات کا ازسرِ نو جائزہ لینے کے بعد کیا گیا ہے کیونکہ باہمی احترام، خودمختاری اور داخلی معاملات میں عدم مداخلت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پر فرانس کے ساتھ تعلقات برقرار رکھنا اب ممکن نہیں رہا۔سرکاری بیان میں فرانس پر الزام لگایا گیا کہ وہ برکینا فاسو کے خلاف "نوآبادیاتی عزائم” رکھتا ہے، ملک کے داخلی معاملات میں مداخلت کرتا ہے اور ایسے عناصر کی حمایت کرتا ہے جو ملک اور خطے میں عدم استحکام پیدا کر رہے ہیں



