بنوں تعلیمی بورڈ میں چیئرمین کی آسامی کیلئے درخواستیں طلب، ڈپیوٹیشن پر تقرری کا فیصلہ

پشاور(جانوڈاٹ پی کے) بنوں تعلیمی بورڈ نے چیئرمین کی آسامی ڈپیوٹیشن کی بنیاد پر پُر کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔

اعلامیے کے مطابق درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 13 جولائی مقرر کی گئی ہے۔ امیدوار کی عمر 56 سال سے کم ہونا لازمی ہے، جبکہ درخواست گزار کا بی پی ایس 20 کا حاضر سروس افسر اور حکومت خیبر پختونخوا کا مستقل ملازم ہونا ضروری قرار دیا گیا ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ امیدوار کے خلاف کسی قسم کی انکوائری، محکمانہ کارروائی یا نیب میں کوئی زیر التوا کیس نہیں ہونا چاہیے۔

تمام درخواستیں مقررہ فارم پر ایس او بورڈ آفس، سول سیکرٹریٹ میں جمع کرائی جائیں گی، جبکہ صرف شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں کو انٹرویو کے لیے طلب کیا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق درخواست فارم ایس او بورڈ آفس، سول سیکرٹریٹ سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button