لاہور میں بینک ملازمین کی مبینہ واردات، شہری سے 5 کروڑ روپے ہتھیانے کا انکشاف

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) لاہور کے علاقے رنگ محل میں دو بینک ملازمین کی جانب سے شہری سے مبینہ طور پر 5 کروڑ روپے ہتھیانے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق متاثرہ شہری بینک میں بڑی رقم جمع کروانے کے لیے گیا تھا، جہاں دو بینک ملازمین نے رقم وصول کی اور بعد ازاں موقع سے فرار ہو گئے۔

پولیس حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ اس کے قبضے سے 3 کروڑ روپے برآمد بھی کر لیے گئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ مکمل رقوم کی برآمدگی اور ذمہ داران کا تعین کیا جا سکے۔

یہ واقعہ بینکاری نظام اور اندرونی سیکیورٹی پر بھی سوالات اٹھا رہا ہے، جبکہ حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ملوث عناصر کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button