بنگلہ دیش میں خوفناک حادثہ، سریا سے بھرا ٹرک الٹنے سے 15 افراد جاں بحق

ڈھاکہ (ویب ڈیسک) بنگلہ دیش کے ضلع ٹنگائل میں سریا سے بھرے ٹرک کے الٹنے کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ جمنا پل کے مشرقی حصے کے قریب پیش آیا جہاں ڈھاکا سے شمالی بنگلہ دیش جانے والا ٹرک بے قابو ہو کر شاہراہ پر الٹ گیا۔

حادثے کے بعد کئی افراد فولادی سریوں اور گاڑی کے نیچے دب گئے، امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو ٹنگائل جنرل ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں زیادہ تر نوجوان شامل ہیں جن کا تعلق شمالی بنگلہ دیش کے مختلف اضلاع سے تھا۔

مزید خبریں

Back to top button