ڈھاکہ میں پاکستان ایجوکیشن ایکسپو، تعلیمی تعاون کے نئے دروازے کھل گئے

ڈھاکہ(ویب ڈیسک) ڈھاکہ میں قائم پاکستانی ہائی کمیشن اور پاکستان ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے اشتراک سے ایجوکیشن ایکسپو پاکستان کا انعقاد کیا گیا جس میں بنگلہ دیش کے نوجوانوں کی بڑی تعداد نے پاکستان ایجوکیشن ایکسپو میں شرکت کی۔

بنگلہ دیشی وزیرتعلیم ڈاکٹر اے این ایم احسان الحق بھی ایکسپو کی افتتاحی تقریب میں پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایکسپو بنگلہ دیشی نوجوانوں کیلئے تعلیم کےمواقع فراہم اورباہمی ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا، پاکستان کے تعلیمی نظام سے بہت متاثر ہوا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بنگلادیشی نوجوانوں کو سکالرشپس دینے کے اقدام پر حکومت پاکستان کے مشکور ہیں، پاکستان اور بنگلہ دیش کےدرمیان مذہبی اور ثقافتی ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔

بنگلہ دیشی وزیرتعلیم کا کہنا تھا کہ ڈھاکہ میں پاکستان ایجوکیشن ایکسپو کا انعقاد دونوں ممالک کے درمیان مضبوط ہوتے تعلیمی و سفارتی تعلقات کا مظہر ہے۔

مزید خبریں

Back to top button