ایران نے صبح سے بحرین پر36ڈرون حملے کیے،بحرینی وزیر خارجہ

منامہ(جانوڈاٹ پی کے)بحرینی وزیر خارجہ عبداللطیف زیانی اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران نے صبح سے بحرین پر 36 ڈرون حملے کیے ہیں۔دوسری جانب ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایرانی مسلح افواج نے امریکی حملوں کے جواب میں بحرین میں امریکی ففتھ فلیٹ کے ہیڈکوارٹر کو ڈرونز سے نشانہ بنایا۔



