بہاولنگر: نہر میں نہاتے ہوئے 2 بچے ڈوب گئے، ایک کی لاش برآمد، دوسرے کی تلاش جاری


بہاولنگر(جانوڈاٹ پی کے) کھچی والا کے قریب نہر میں نہاتے ہوئے دو بچے ڈوب گئے، جن میں سے ایک کی لاش نکال لی گئی جبکہ دوسرے کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق نہر میں ڈوبنے والے بچوں کی شناخت 9 سالہ داؤد اور 13 سالہ سلمان کے نام سے ہوئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ دونوں بچے گھر سے نہر میں نہانے کے لیے گئے تھے، تاہم نہاتے ہوئے گہرے پانی میں ڈوب گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور سرچ آپریشن شروع کیا۔ کارروائی کے دوران ایک بچے کی لاش نہر سے نکال لی گئی، جبکہ دوسرے بچے کی تلاش تاحال جاری ہے۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ بچے کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور نہر کے مختلف مقامات پر سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔