بدین: پرائمری سکول رمضان ملاح کی خستہ عمارت،اساتذہ کی کمی کے باعث 200 سے زائد بچوں کی تعلیم متاثر

بدین (رپورٹ: مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)گورنمنٹ پرائمری اسکول رمضان ملاح، چک نمبر 4، یوسی احمد راجو، تعلقہ گولاڑچی کی عمارت گزشتہ 20 سال سے زبوں حالی کا شکار ہے اسکول کے استاد ریٹائر ہو چکے ہیں اور ان کی جگہ دوسرا استاد مقرر نہیں کیا گیا، جس کے باعث 200 سے زائد بچوں کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے بچوں شبانہ مریم، صابو، سلیم اور دیہاتیوں گل محمد، ولی محمد، اکبر، الہ بخش اور دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارا گاؤں قدیم ہے، مگر یہاں زندگی کی کوئی بنیادی سہولت موجود نہیں۔ صرف ایک اسکول تھا، جس کی عمارت بھی 2011 کی تباہ کن سیلاب میں برباد ہو گئی تھی، اور تب سے اب تک اس کی مرمت نہیں کی گئی انہو نے وزیرِ تعلیم سے مطالبہ کیا ہے کہ اسکول کی عمارت دوبارہ تعمیر کرائی جائے اور جلد از جلد استاد اور فرنیچر فراہم کیا جائے۔



