پیپلز پارٹی بدین کا اہم اجلاس،یوم تاسیس کی تیاریوں پر غور

بدین(جانو ڈاٹ پی کے)پیپلزپارٹی ضلع بدین کا اجلاس زیرصدارت ضلع صدر علی اصغر ہالیپوٹو کے منعقد ہوا .اجلاس میں پارٹی کا یوم تاسیس بھرپور طریقے سے منانے کا فیصلہ۔اجلاس ضلع کونسل ہال بدین میں منعقد ہوا، جس کی صدارت ضلعی صدر جام علی اصغر ہالیپوٹو نے کی۔

اجلاس میں پیپلز پارٹی کے58ویں یومِ تاسیس کے موقع پر ہونے والی تقریبات اور تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر ضلعی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر سجاد چانڈیو، اطلاعات سیکریٹری پیر وقار شاہ جیلانی، سابق اطلاعات سیکریٹری اور ضلع کونسل کے وائس چیئرمین فدا حسین مندھرو، اراکین صوبائی اسمبلی بی بی یاسمین شاہ، تاج محمد ملاح، ایم پی اے دادا محمد ہالیپوٹو کے کوآرڈینیٹر محمد صالح ہالیپوٹو سمیت مختلف تعلقہ جات کے عہدیداران، میونسپل و ٹاؤن کمیٹیوں کے چیئرمین، ذیلی ونگز کے رہنما اور پارٹی کارکنان بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔

شرکاء میں پارٹی عہدیدران محمد سلیم اوڈیجو ، عبدالغفور میمن، محمد سمون، حاجی میر ملاح، عبدالجبار عارفانی، نیاز احمد لاشاری، حاجی اللہ دنو چانڈیو، حاجی رضوان قائم خانی، بشیر احمد زئنور، رفیق میمن، مرزا خان دلوانی، عرفان گجر، رئیس گل نظامانی ، خان صاحب جمالی ،غلام رسول سومرو، میر عرفان ٹالپر، میر محمد بخش ٹالپر، صدام جمالی، عبدالعزيز جمالی ، الطاف حسين ميمن اور خليفو نياز محمد نظامانی اور دیگر بھی موجود تھے۔اجلاس کے اختتام پر مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پیپلز پارٹی کے یومِ تاسیس کو ضلع بدین میں بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا، جبکہ پارٹی کی جدوجہد، عوامی خدمت اور شہید قائدین کے مشن کو آگے بڑھانے کے عہد کا اعادہ بھی کیا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button