بدین پولیس منشیات فروش سجواوراکبر پکڑنے میں ناکام ،شہریوں کا اعلیٰ حکام سے آپریشن کا مطالبہ

بدین (رپورٹ: مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)سی آئی اے پولیس بدین کو خفیہ اطلاع ملنے پر رات گئے کینٹ روڈ پر ایک نجی اسپتال کے قریب منشیات سفینا چرس اور آئس سے بھری ہوئی کار پر چھاپہ مارا تاہم بدین کے مشہور منشیات فروش سجو میمن اور اکبر اڍیجو کو پیشگی اطلاع ملنے پر وہ دونوں پولیس کو چکمہ دیکر منشیات سے بھری کار تیزی سے بھگاتے ہوئے ایک راہگیر کو ٹکر مار کر زخمی کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے یہ دونوں منشیات فروش ضلع بدین میں زہریلی آئس، چرس اور سفینا کے بڑے تاجر ہیں اور انہیں بدین پولیس کی مکمل پشت پناہی حاصل رہی ہے تاہم بدین کے شہریوں کی جانب سے اعلیٰ حکام کو شکایات کے بعد پہلی بار سی آئی اے پولیس نے انہیں رنگے ہاتھوں پکڑنے کی کوشش کی مگر پیشگی اطلاع ملنے پر وہ فرار ہوگئے واقعے کے دوران بدین کے شہریوں نے اپنے سی سی ٹی وی کیمروں اور موبائل فونز سے بنائی گئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کرتے ہوئے آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ بدین کو منشیات سے پاک کرنے اور نوجوانوں کو تباہی سے بچانے کے لیے ان دونوں منشیات فروشوں اور بدین پولیس میں موجود ان کے سہولت کاروں کے خلاف فوری آپریشن کیا جائے۔



