ٹنڈوباگو کے شہریوں کاٹاؤن کمیٹی چیئرمین کیخلاف احتجاج

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)ٹنڈوباگو کے شہریوں کا ایسا کے چیئرمین اور ان کے ٹاؤن کمیٹی ٹنڈوباگو کے چیئرمین کے خلاف احتجاجی مظاہرہ۔ٹنڈو باگو شہر کے وارڈ نمبر6خواجہ پاڑے کے رہائشیوں نے اپنے گھروں اور پلاٹوں پر قبضے کی کوششوں اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کے خلاف بدین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔اس موقع پر متاثرین فدا حسین گاہو، معشوق گاہو، امین گاہو، فیاض گاہو اور جانی گاہو نے کہا کہ وہ ٹنڈو باگو کے مقامی رہائشی ہیں، جہاں ان کی ملکیت پر سیاسی اثر و رسوخ رکھنے والے اور انتظامی عہدے دار ڈپٹی کمشنر آفس کے کلرک یاسر سیال، خانو پٹھان، پیپلز پارٹی کے رہنما خان صاحب جمالي، سائیں بخش جمالي سیڈا چیئرمین ذوالقرنین سمون، ظفر جمالي اور دیگر بااثر افراد قبضے کی کوشش کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ لوگ انہیں گھر خالی کرانے اور مقدمہ واپس لینے نہ لینے پر خطرناک نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ اگر ہمیں کچھ ہوا تو ان سب افراد کو ذمے دار سمجھا جائے گا۔ مظاہرین نے کہا کہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ سنگین صورتحال کے باوجود خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، بااثر عناصر سرکاری مشینری کا ناجائز استعمال کررہے ہیں اور غریبوں کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہیں انہو نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ اور آئی جی سندھ سے فوری نوٹس لے کر ان بااثر افراد کے خلاف قانونی کارروائی کرنے اور متاثرین کو انصاف اور تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

مزید خبریں

Back to top button