بدین:پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے ضلعی صدر کارکنوں کے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے )پیپلز پارٹی(شہید بھٹو)ضلع بدین کے صدر جونیئر ذوالفقار علی بھٹو ٹیم کے رہنما علی اکبر جھیجو کے گھر پر نامعلوم ملزمان کے ڈکیتی اور ۔لزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف شہید بھٹو پارٹی کے کارکنان شجاعت حسین، خواجہ رسول بخش دل ایاز ملاح بابو انڑ حاجی ملاح سرفراز انصاری اور نیاز ملاح کی قیادت میں بدین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
اس موقع پر رہنماؤں نے کہا کہ جونیئر ذوالفقار علی بھٹو کی ٹیم کے رہنما علی اکبر جھیجو کے حیدرآباد والے گھر میں نامعلوم مسلح افراد گھس آئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے کروڑوں روپے کی ڈکیتی کے باوجود حیدرآباد پولیس تاحال ملزمان کو گرفتار نہیں کرسکی مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو فوری گرفتار کرکے لوٹا ہوا سامان برآمد کرایا جائے دوسری صورت میں احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا



