بدین:جعلی چیک دینے پر کار ڈیلر کو 30ماہ قید،45ہزار جرمانہ

بدین(رپورٹ:مرتضیٰ میمن / جانو ڈاٹ پی کے)سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ بدین وقار احمد پہنور کی عدالت نے جعلی چیک دینے کے مقدمے میں ایک کار ڈیلر کو جرمانے اور قید کی سزاسناد دی گئی۔

سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ بدین وقار احمد پہنور کی عدالت میں ماڈل تھانہ بدین کی جانب سے درج ایف آئی آر نمبر 85/2025 کے مقدمے کی سماعت ہوئی یہ مقدمہ وارڈ نمبر4سول اسپتال محلے کے رہائشی محمد اکبر ترک کی جانب سے کار کی خرید و فروخت کے دوران20لاکھ روپے کا جعلی چیک دینے پر درج کیا گیا تھا۔

عدالت نے جرم ثابت ہونے پر بدین کے معروف کار ڈیلر کمال خاصخیلی کو30ماہ قیداور45ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے سزا سنائے جانے کے بعد مجرم کو ڈسٹرکٹ جیل بدین روانہ کر دیا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button