عظمیٰ کاردارجم میں راڈ لگنے سے زخمی ہوگئیں

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ کاردار جم کرتے ہوئے سر پر راڈ لگنے سے زخمی ہوگئیں اور ڈاکٹروں نے چند دن آرام کا مشورہ دے دیا ہے۔مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی کو جم کرتے ہوئے سر پر راڈ لگنے کے بعد طبی امداد کے لیے نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد لینے کے بعد سروسز اسپتال روانہ کردیا گیا۔عظمیٰ کاردار نے بتایا کہ میں روزانہ جم خانہ میں تقریباً ایک گھنٹہ ٹریننگ کرتی ہوں، آج وزن کی ٹریننگ کے دوران راڈ ٹھیک سے بند نہیں کر پائی۔ان کا کہنا تھا کہ عمومی طور پر میرا ٹرینر میرے ساتھ ہوتا ہے، ٹرینر ان چیزوں کا اچھے سے خیال رکھتا ہے لیکن ٹرینر کی عدم موجودگی کے باعث خود ٹھیک سے پن نہیں لگا پائی، جس کی وجہ سے راڈ سر پر آ کر لگا۔

مزید خبریں

Back to top button