آسٹریلوی فٹبالر بیوی کی صحتیابی پر جذباتی، ورلڈ کپ میں شرکت پر خوشی کا اظہار

نیویارک(جانوڈاٹ پی کے)آسٹریلوی فٹبال ٹیم کے ڈیفنڈر عزیز بہیچ نے اسٹیڈیم میں اہلیہ کی موجودگی پر خوش کا اظہار کیا ہے۔
ترکیہ سے تعلق رکھنے والے عزیز بہیچ فیفا ورلڈ کپ میں ترکیہ کے خلاف پہلا میچ کھیل رہے ہیں۔
آسٹریلوی فٹبالر کی اہلیہ روز بہیچ قطر ورلڈ کپ کے بعد کینسر کا شکار ہو گئی تھیں لیکن اب کینسر کو شکست دے چکی ہیں اور اپنے شوہر کو سپورٹ کرنے کے لیے ورلڈ کپ کے دوران ان کے ساتھ موجود ہیں۔
اہلیہ کی بیماری کے بارے میں بات کرتے ہوئے عزیز بہیچ نے کہا کہ میں نے روز کو کینسر کو شکست دیتے دیکھا ہے، روز نے مجھے ہمت دی ہے، انہوں نے مجھے بیماری کے دوران بھی سپورٹ کیا ہے، میں ان کی موجودگی سے پُرجوش ہوں۔
انہوں نے کہا کہ روز ہر ورلڈ کپ کے دوران میرے ساتھ رہی ہیں اور اس مرتبہ بھی قسمت نے ساتھ دیا ہے۔



