پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت اور جمہوری اداروں کے استحکام کیلئے قربانیاں دیں ہیں،ایاز شاہ

بدین (رپورٹ:مرتضیٰ میمن، جانو ڈاٹ پی کے)پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کی بحالی اور جمہوریت پسند اداروں کی مضبوطی کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں۔ یہ بات قومی اسمبلی کے رکن ایاز شاہ شیرازی نے بدین میں صحافیوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی
ایم این اے ایاز شاہ شیرازی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بہادر قیادت میں عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے منتخب نمائندے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں انہو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن اور وژن کو آگے بڑھاتے ہوئے ملک کی ترقی، خوشحالی اور عوام کی فلاح کے لیے کام کر رہی ہے
ایاز شاہ شیرازی نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے عوامی بہبود کے لیے متعدد ترقیاتی منصوبے شروع اور مکمل کیے گئے ہیں، جن میں سڑکوں، اسکولوں، اسپتالوں کی تعمیر اور صاف پانی کی فراہمی شامل ہے، جبکہ صحت کے شعبے میں سندھ دیگر صوبوں کے مقابلے میں آگے ہے انہو نے مزید کہا کہ ان کا خاندان ہمیشہ ٹھٹھہ اور سجاول کے عوام کی خدمت کرتا رہا ہے اور وہ خود بھی عوام کی بھلائی اور بہتری کے لیے اپنی خدمات کا سلسلہ جاری رکھیں گے



