اسپیکر قومی اسمبلی سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات،سیاسی معاملات پر مشاورت

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں نے ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی معاملات پر مشاورت ہوئی۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں اسد قیصر، جنید اکبر اور دیگر موجود تھے، سابق سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر بھی اسپیکر چیمبر میں پہنچے، اسپیکر چیمبر میں ہونے والی ملاقات میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی موجود تھے۔
اسد عمر نے کہا کہ اللّٰہ کرے یہ سیاسی عمل کسی اچھائی کا پیش خیمہ ہو، ابھی تو صحت کا معاملہ ہے اسی پر فوکس کرنا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کے لیے ہم اسپیکر سے مل رہے ہیں، اسپیکر سے کہیں گے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ مِن و عَن تسلیم کیا جائے، کچھ بانی کی صحت اور کچھ سپریم کورٹ کے فیصلے پر بات کریں گے۔



