رکن قومی اسمبلی ایاز علی شاہ شیرازی سے مختلف برادریوں کے معززین اور عوام کی ملاقاتوں کا سلسلا  جاری

ٹھٹھہ ( جاوید لطیف میمن )رکن قومی اسمبلی سید ایاز علی شاہ شیرازی سے ٹھٹھہ اور سجاول ضلعوں سے تعلق رکھنے والے مختلف برادریوں کے معززین اور عوام کی ملاقاتوں کا سلسلا  جاری

رکن قومی اسمبلی سابق وفاقی وزیر مملکت برائے فوڈ سیکورٹی اور ممبر قائمہ کمیٹی مواصلات سید ایاز علی شاہ شیرازی سے سجاول ٹھٹھہ ضلع کے مختلف علاقوں کے معززین اور عوام نے بڑی تعداد میں ان کی مکلی والی رھائشگاہ شیرازی ھائوس مکلی پر ملاقات کی اور درپیش مسائل سے آگاہ کیا
سید ایاز علی شاہ شیرازی نے آئے ہوئے تمام معززین اور عوام کے مسائل غور سے سنے اور ان کو حل کرانے کی یقین دھانی کرائی اس موقع پر سید ایاز علی شاہ شیراِزی نے متعلقہ حکام سے رابطہ کیا اور ان کو ھدایات جاری کیں کے عوام کو درپیش مسائل پر فوری توجھ دے کر عوامی مسائل کو ترجیحی بنیاد پر حل کریں اس موقع سید ایاز علی شاہ کا کہنا تھا کے سجاول کے ساتھ ساتھ ٹھٹھہ کی عوام کے لئے بھی ان کے دروازے ہر وقف کھلے ہیں کیونکہ دونوں اضلاع شیرازی برداران عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں اور دونوں اضلاع ان کے آبائی اضلاع ہیں اور شیرازی خاندان کے دل اپنی عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں انھوں نے مزید کہا کے ان کی ھر وقت یہی کوشش ہوتی ہے کے اپنی عوام کی خدمت جاری رکھیں

مزید خبریں

Back to top button