سابق سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی قبر کی ویڈیو جاری

مشہد (ویب ڈیسک) ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی قبر کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔

ایرانی میڈیا اور قونصل خانوں کی جانب سے بھی قبر کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی جا رہی ہیں، جن میں قبر پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای کی نماز جنازہ اور جلوس جنازہ کی تقریبات میں بڑی تعداد میں افراد نے شرکت کی۔ ایرانی ذرائع کے مطابق ان تقریبات میں تقریباً 4 کروڑ 30 لاکھ افراد شریک ہوئے۔

رپورٹس کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای کے جسد خاکی کو تہران کے بعد قم، پھر عراق کے مقدس مقامات کربلا اور نجف لے جایا گیا، جس کے بعد واپس مشہد لا کر سپرد خاک کیا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button