بجٹ تقریرسن لی جاتی تو متعدد سوالات کے جواب مل جاتے،وزیر خزانہ

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ میری بجٹ تقریر کو غور سے سن لیا جاتا تو متعدد سوالات کے جواب مل جاتے۔قومی اسمبلی اجلاس میں بجٹ کٹوتی کی تحاریک پر بحث سمیٹتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ پی ٹی آئی ارکان سے کہوں گا کہ وہ کمیٹیوں میں واپس آئیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ارکان کمیٹیوں میں ہوتے تو بجٹ میں بہتر طور پر اپنا حصہ ڈال سکتے تھے، میری بجٹ تقریر کو غور سے سن لیا جاتا تو متعدد سوالات کے جوابات مل جاتے۔سینیٹر محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ بجٹ پر بحث سمیٹی اس میں بھی تفصیل سے بجٹ کے خدوخال پر بریف کیا گیا، پی ایس ڈی پر پر بڑی بات ہو رہی ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ ہم نے2022ء میں سفر شروع کیا تو پی ایس ڈی پی کے لیے پیسے ہی نہیں تھے، ان کی حکومت نے معیشت کا وہ حال کیا تھا کہ ترقیاتی بجٹ ممکن نہیں رہا تھا۔وفاقی وزیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ اب معاشی اعشاریوں میں بہت بہتری آئی ہے اور یہ سفر جاری ہے، اگر آج آپ یوتھ سے پوچھیں تو وہ آپ کو معیشت کی بہتری سے متعلق بتائیں گے۔انہوں نے کہا کہ یہاں ایف بی آر کی بھی بات ہوئی ہے کہ ٹارگٹ پورے نہیں ہوتے ہیں، پچھلے 2 سال میں ریونیو تقریبا دوگنا ہوا، امید ہے اگلے سال کا ٹارگٹ بھی پورا ہوگا۔

مزید خبریں

Back to top button