پائیدار ترقی پروگرام میں 75 ارب روپے کا حساب غائب، آڈٹ رپورٹ میں بڑا انکشاف

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)پائیدار ترقی اہداف پروگرام میں 75 ارب روپے کا حساب غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے، آڈٹ کو نہ منصوبوں کی تفصیل ملی، نہ اخراجات کا مکمل حساب کیا گیا ہے۔
آڈٹ رپورٹ کے مطابق 25-2024 میں وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور صوبائی حکومتوں کو 75 ارب روپے جاری کیے گئے، 75 ارب روپے میں سے جاری رقم اراکین پارلیمنٹ کو بھی جاری کی گئی، یہ رقم خرچ ہوئی مگر کابینہ ڈویژن آڈٹ کو حساب نہیں دے سکا۔
75 ارب روپے کی تقسیم کا صوبائی سطح پر ریکارڈ بھی دستیاب نہیں ہے، کابینہ ڈویژن رقم کے استعمال میں شفافیت ثابت نہیں کر سکا، منصوبوں کی ماہانہ پیشرفت رپورٹس بھی حاصل نہیں کی گئیں۔
آڈٹ حکام نے فنڈز کے استعمال کی شفاف نگرانی کیلئے مؤثر مانیٹرنگ سسٹم تجویز کردیا، ترقیاتی منصوبوں کے ریکارڈ کو مرکزی سطح پر محفوظ کرنے کی سفارش کی گئی۔



