اداکاراحسن خان انٹرنیشنل ہاررفیچرفلم فراموش میں جلوہ گرہوں گے

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)اداکار احسن خان انٹرنیشنل ہارر فیچر فلم فراموش میں اداکار صمد عارض کے ہمراہ مرکزی کردار ادا کریں گے۔یہ فلم ایمبرلائن اسٹوڈیو لمیٹڈ کے بینر تلے تیار کی جا رہی ہے اور اسے سال کی نمایاں عالمی مشترکہ فلمی پروڈکشنز میں شمار کیا جا رہا ہے۔ فلم کے مصنف اور ہدایت کار معروف فلم ساز ابو علیہا ہیں جبکہ فلم کی باقاعدہ شوٹنگ یکم ستمبر سے برطانیہ میں شروع ہوگی۔فلم کی عکس بندی ستمبر کے وسط تک برطانیہ کے مختلف مقامات پر جاری رہے گی۔ فراموش ایک منفرد اردو پنجابی ہارر تھرلر فلم ہے، جس میں پاکستان اور بھارت سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت فنکار ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔



