بھارتی کرکٹر ارشدیپ سنگھ نے اداکارہ سمرین کور کے ساتھ تعلقات کی تصدیق کر دی

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ نے پنجابی ماڈل اور اداکارہ سمرین کور کے ساتھ اپنے تعلقات سے متعلق جاری قیاس آرائیوں کا خاتمہ کرتے ہوئے پہلی بار اس رشتے کا عوامی طور پر اعتراف کر لیا ہے۔

ارشدیپ سنگھ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سمرین کور کے ہمراہ اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں مختصر مگر معنی خیز الفاظ "My Person” لکھے، جس کے بعد مداحوں نے دونوں کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

دونوں کے درمیان تعلقات کی خبریں رواں سال اس وقت منظرعام پر آئیں جب ارشدیپ سنگھ نے اسنیپ چیٹ پر ایک تصویر شیئر کی تھی، جس میں ایک خاتون کا چہرہ واضح نہیں تھا۔

بعد ازاں سوشل میڈیا صارفین نے تصویر میں نظر آنے والے ٹیٹو اور نیل آرٹ کی بنیاد پر قیاس کیا کہ خاتون سمرین کور ہیں، جس کے بعد دونوں کے تعلقات سے متعلق افواہیں گردش کرنے لگیں۔

تاہم اب انسٹاگرام پر مشترکہ تصاویر شیئر کرکے ارشدیپ سنگھ نے ان قیاس آرائیوں پر مہرِ تصدیق ثبت کر دی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button