بدین:قتل کے مقدمے میں مفرور منشیات فروش 2 کلو چرس سمیت گرفتار

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)قتل کے مقدمے میں مفرور منشیات فروش 2 کلو چرس سمیت گرفتار۔ ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی کی ہدایت پر سی آئی اے انچارج سب انسپکٹر گل حسن لغاری اور انچارج کپری موری عبدالخالق جروار نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے حیدرآباد-بدین روڈ پر درگاہ شیخ عمر کے قریب چھاپہ مار کارروائی کے دوران بدنام زمانہ منشیات فروش اور قتل کے مقدمے میں مفرور ملزم نور حسن عمرانی ولد محمد عرس عمرانی کو گرفتار کر لیا گرفتاری کے دوران ملزم کے قبضے سے 2 کلو 200 گرام چرس برآمد ہوئی۔ ملزم متعدد سنگین جرائم میں ملوث ہونے کے ساتھ علاقے میں خوف و دہشت کی علامت بن چکا تھا۔ گرفتار ملزم کے خلاف ضلع بدین کے مختلف تھانوں میں چوری، ڈکیتی، موٹر سائیکل چوری، منشیات فروشی، اقدامِ قتل، قتل، اغوا اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے سمیت 26 مقدمات درج ہیں۔

پولیس کی جانب سے ملزم کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ دیگر تھانوں سے بھی طلب کیا جا رہا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ اس کے دیگر جرائم پیشہ افراد سے کیا تعلقات ہیں۔

اس موقع پر ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی نے سی آئی اے انچارج گل حسن لغاری اور ان کی ٹیم کے لیے 50 ہزار روپے نقد انعام اور CC-III دینے کا اعلان کیا، جبکہ آئی جی سندھ کو بھی ایک بنیادی تنخواہ اور تعریفی سند دینے کی سفارش کی گئی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button