جھنگ،جاں بحق ہونےوالی لڑکی سے زیادتی ثابت نہ ہو سکی،4ملزم زیر حراست

جھنگ(جانوڈاٹ پی کے)جھنگ کے نجی اسپتال میں ملزمان لڑکی کو بے ہوشی کی حالت چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے جس کے بعد دوران علاج لڑکی دم توڑ گئی تھی۔پنجاب کے ضلع جھنگ کے اسپتال میں دوران علاج دم توڑنے والی لڑکی کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی۔رپورٹ کے مطابق جھنگ کے نجی اسپتال میں ملزمان لڑکی کو بے ہوشی کی حالت چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے جس کے بعد دوران علاج لڑکی دم توڑ گئی تھی۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق لڑکی کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی جس میں تشدد یا جنسی زیادتی کے شواہد نہیں ملے۔ہسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ موت کی حتمی وجہ جاننےکیلئے نمونے فارنزک لیب لاہور بھجوا دیے گئے ہیں۔پوسٹمارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ18سال کی لڑکی شوگر کی مریضہ اور5سال سے انسولین پر تھی،لڑکی کو جب ڈی ایچ کیو اسپتال لایا گیا تو بےہوش تھی۔پولیس کے مطابق لڑکی کوبےہوشی کی حالت میں نجی اسپتال چھوڑکر جانے والے4 ملزمان حراست میں ہیں۔لڑکی کے والد کا الزام تھا کہ بیٹی کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

مزید خبریں

Back to top button