سعودی کمپنی آرامکو کاایشیائی صارفین کیلئے تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کااعلان

جدہ(جانوڈاٹ پی کے)سعودی کمپنی آرامکو نے ایشیائی صارفین کیلئے تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کر دیاہے۔بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق عرب لائٹ خام تیل کی قیمت اگلے ماہ11ڈالر فی بیرل کم کی جائے گی،صارفین کو ریجنل بینچ مارک کے مقابلے میں1.5 ڈالر فی بیرل رعایت ملے گی، آرامکو نے ایشیائی صارفین کیلئے خام تیل کے گریڈ کی قیمت میں بھی کمی کر دی۔



