وزیرآباد: محمد شفیق بٹ بلا پہلوان کی چھٹی برسی پر فاتحہ خوانی،مرحوم کی سماجی و عوامی خدمات کو خراجِ عقیدت

وزیرآباد (جانوڈاٹ پی کے)معروف سیاسی و سماجی شخصیت، سابق کونسلر محمد شفیق بٹ بلا پہلوان کی چھٹی برسی کے موقع پر سابق چئیرمین بلدیہ بابو شعیب ادریس ، امیدوار برائے چئیرمی یونین کونسل ننطر 1  لالہ محمد خلیل ، چوہدری شبیر حسین جونیجو، صوفی محمد اشرف نثار ، راجہ خالد حسین ، منظور حسین پھول، نعیم اشرف ودیگر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لئے فاتحہ خوانی کی اور بلندی درجات کی دعا کی۔بابو شعیب ادریس اور لالا محمد خلیل نے محمد شفیق بٹ بلا پہلوان مرحوم کی سماجی، فلاحی اور عوامی خدمات کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ محمد شفیق بٹ بلا پہلوان ایک نیک دل، مخلص اور عوام دوست شخصیت تھے جنہوں نے ہمیشہ عوامی مسائل کے حل اور خدمتِ خلق کو اپنی ترجیح بنایا۔ مرحوم کی خدمات اور خوش اخلاقی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

مزید خبریں

Back to top button