آخری72گھنٹے،صدر ٹرمپ کا فیلڈ مارشل سے رابطہ، ایران کا یورینیم پاکستان کے حوالے کرنے پر اتفاق؟

​اسلام آباد(خصوصی رپورٹ/جانو ڈاٹ پی کے)امریکا،ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کی 15 روزہ مدت اپنے آخری مرحلے میں داخل ہو گئی ہے، جس کے مکمل ہونے میں محض 72 گھنٹے باقی ہیں۔ اس نازک صورتحال کے پیشِ نظر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے وار سچویشن روم میں ہنگامی اجلاس طلب کیا، جس کے دوران انہوں نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے جاری سفارتی کوششوں اور پاکستان کے ثالثی کردار پر تبادلہ خیال کیا۔ اطلاعات کے مطابق، صدر ٹرمپ نے ایرانی حکام سے بھی براہِ راست رابطہ کیا ہے، جو اس بات کا اشارہ ہے کہ جنگ کے بادلوں کے باوجود پسِ پردہ سفارت کاری اب بھی فعال ہے۔

​عرب میڈیا، بشمول ‘اخبار السعودیہ’ اور ‘العربیہ’ نے ایک بڑی سفارتی کامیابی کی رپورٹ دی ہے، جس کے مطابق ایران اپنا افزودہ یورینیم کسی تیسرے ملک کے حوالے کرنے پر آمادہ ہو گیا ہے۔ چونکہ امریکہ روس پر اعتماد کرنے کو تیار نہیں اور ایران براہِ راست امریکہ کو یورینیم دینے سے انکاری ہے، اس لیے قرعہ فال پاکستان کے نام نکلتا دکھائی دے رہا ہے۔ دونوں فریقین اس وقت پاکستان کو ایک قابلِ اعتماد ثالث تسلیم کرتے ہیں، اور یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ایرانی یورینیم امانتاً پاکستان کی تحویل میں دیا جا سکتا ہے یا اسے کسی ایسی جگہ منتقل کیا جائے گا جو پاکستانی کنٹرول میں ہو۔

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button